وزیراعظم کا عید الفطرکے پرمسرت موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
وزیراعظم کا عید الفطرکے پرمسرت موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
رواں ہفتے کے اضافی اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی، تجویز آئی ہے کہ پیٹرول 76روپے اور ڈیزل 177روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے، اس تجویز کو مسترد کردیا، وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے عید الفطرکے پرمسرت موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مستر کردیا ہے، تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیٹرول 127 روپے اور ڈیزل 252 روپے اجافہ روکنے کیلئے حکومت نے 69 ارب روپے خرچ کئتجویز آئی ہے کہ پیٹرول 76روپے فی لیٹر اور ڈیزل 177 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ وفاقی حکومت رواں ہفتے کے اضافی اخراجات خود برداشت کرے گی۔ حکومت نے 13مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں پرنے دیا تھا۔آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، کفایت شعاری کے تحت قومی وسائل کے ذمہ درانہ استعمال کو یقینی بنایا ہے۔
مزید برآں وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے،، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیر ہوں، ہم نے اپنے آپ کو ٹیسٹ میچ کیلئے تیارکرنا ہے ،ایک ہفتے میں پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسری ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی،مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی، کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں،فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے،ہم نیمتبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں ،تاکہ مشکلات نہ آئیں، قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وفاقی وزیرخزانہ اور میں وزرائیاعلی اور وزرائے خزانہ سے ملکرآئے ہیں۔
